پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں موجود ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی

جج راجہ جواد عباس نے ریماکس دیے کہ ریفرنسز کی سماعت متعلقہ جج کررہے ہیں وہی سماعت کرینگے عدالت نے حاضری لگا کرآصف زرداری اور فریال تالپو رکو واپس بھیجنے کا حکم دیدیا جبکہ مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی

سابق صدر کو احتساب عدالت لایا گیا تو وہاں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کےدیگررہنماء بھی موجود تھے

احتساب عدالت سے واپسجیل روانگی کے وقت جب صحافیوں نے آصف علی زرداری سے یوم دفاع کے حوالے سے سوال کیا تو انکا کہنا ہے تھا کہ وہ دفاع کریں گے۔

کشمیر سے متعلق سوال پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دعائیں اور جذبات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

آصف علی زرداری کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے کی گئی گفتگو کی ویڈیو کے لئے نیچے کلک کریں