وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کونسل کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں 6 ہفتوں سے جاری محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ خوش آئند ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ بھارتی فوج محاصرے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

وزیراعظنم نے کہا ہے کہ عملی اقدامات اٹھانے کا یہی وقت ہے، انسانی حقوق کونسل سے میری درخواست ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی کی تحقیق کیلئے فوری آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر مشیل باشلے نے جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کمیشن کے بیالیسویں اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع مواصلات، پُرامن اجتماعات پر پابندی اور مقامی سیاسی قیادت کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔