پولیس کلچر میں تبدیلی ہو نہ ہو لیکن پولیس گردی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک اور حکم نامہ آ گیا

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تھانوں میں سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

پابندی کے بعد تمام تھانوں میں ایس ایچ او اور محرر کے علاؤہ کوئی بھی پولیس اہلکار یا دوسرے سرکاری ملازم بھی موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔

تھانوں میں سمارٹ فون لے جانے پر پابندی کا ہدایت نامہ

نئے ہدایت نامے کے مطابق تھانوں میں جانیوالے سائلین کے پاس بھی اگر سمارٹ فونز ہوئے تو وہ گیٹ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کے پاس جمع کرائیں گے پھر انہیں تھانے کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان میں پولیس تشدد سے الیاس بٹ نامی شہری کے قتل اور رحیم یار خان میں صلاح الدین پر پولیس تشدد کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد سمارٹ فونز تھانوں میں لے جانے پر پابندی عائد کرکے پولیس کے مظالم کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے