پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ پی سی بی سیریز کے کامیاب انعقادکے لئے پرعزم ہے، امید ہے کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور دنیا میں بھی ایک پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی حکومت کی کوشش تھی کہ انہوں نے سری لنکن ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور سیریز کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔