پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت مِیں امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔