پاکستانتازہ ترینصفحہ اول

بجٹ آنے والا ہے، ہمیں یہ نہیں پتا کہ ہمارا وزیر خزانہ کون ہے، محمد زبیر‏

ویب ڈیسک : ترجمان نواز شریف اور مریم نواز محمد زبیر کا کہنا ہے کہ بجٹ آنے والا ہے ، ہمیں نہیں پتا کہ ہمارا وزیر خزانہ کون ہے ۔  حماد اظہر نے دو دن پہلے دعویٰ کیا کہ معیشت زبردست چل رہی ہے۔ حماد اظہر کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ گروتھ ریٹ 4 فیصد ہوگا۔

جمعرات کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ‏حماد اظہر نے کہا کہ اگلے سال گروتھ ریٹ 4 فیصد ہوگا۔ عمران خان کہتے تھے میرے پاس ٹیم تیار ہے، معیشت کو آسمان پر پہنچادیں گے۔بجٹ آنے والا ہے، ہمیں یہ نہیں پتا کہ ہمارا وزیر خزانہ کون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماد اظہر نے دو دن پہلے دعویٰ کیا کہ معیشت زبردست چل رہی ہے۔ حماد اظہر کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ گروتھ ریٹ 4 فیصد ہوگا۔ منہگائی نے غریب عوام کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔  انہوں نے وزیر اعظم کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غلط فیصلے آپ کریں، بوجھ غریب عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔  آپ 5.8 فیصد گروتھ ریٹ سے 1.5 پر آگئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کے ٹوئٹ اور پریس کانفرنس سے معیشت بہتری کی طرف نہیں جائے گی۔ ان کے تین سالوں میں غربت، منہگائی اوپر اور گروتھ ریٹ نیچے گیا۔  ہم چیختے رہے، ندیم بابر تین سال پیسے بناتا رہا، پھر اسے فارغ کردیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close