پاکستانتازہ ترینصفحہ اول

فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے فراش ٹاون میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹس مل جائیں گے۔ ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا،آسان قرضوں کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، حکومت کو غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی، خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں،بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں، پچھلے مہینے ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قرضے لے لئے گئے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، (ن) لیگ نے 5 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، ہم ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے ہیں، ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں، جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا ہوگی، سی ڈی اے نے فراش ٹاون اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا ہے، 2 سال میں فراش ٹاون میں لوگوں کو گھر ملیں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، ۔

اسلام آباد کے فراش ٹاون میں نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘فراش ٹان میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے اور 2 ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے کرتارپور ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا تھا، امید ہے فراش ٹان کے فلیٹ بھی وقت پر مکمل ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی تاہم اب قرضوں کے لیے بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہو رہی ہیں لیکن بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ‘ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا لیکن آسان قرضوں کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اس لیے کچی آبادی بن جاتی ہے، میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضہ چڑھا ہوا ہے، ہر سال قرضوں کی اقساط بڑھتی جاتی ہیں، بدقسمتی سے ایسے قرضے لے لیے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ملک کی دولت میں اضافہ ہو تاکہ قرضوں کی اقساط واپس کر سکیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، جیسے جیسے ہماری ہاسنگ اور تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھتی جائیں گی ہماری دولت اور ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور ہماری سکت ہوجائے گی کہ قرضوں کا بوجھ اتار سکیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ڈھائی سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا تھا، ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا، یہ 15 ہزار ارب روپے اگر ہم اپنے انفرااسٹرکچر پر لگا دیتے تو ملک تبدیل ہو جاتا’۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close