پاکستانتازہ ترینشوبزصفحہ اول

اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروا دیا گیا، والدہ میرا نے تصدیق کر دی

ویب ڈیسک : امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے میری بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسے پاگل خانے لے جارہے ہیں، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔

والدہ میرا کا کہناہے کہ مجھے معلوم نہیں میری بیٹی کو کس نے پاگل خانے داخل کروایا ہے۔شفقت زہرا نے کہا کہ میری بیٹی کے خلاف سازش کرنے والے بہت لوگ ہیں، میرا کس حالت میں ہے کچھ معلوم نہیں۔ والدہ اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میری بیٹی پاگل نہیں اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close