انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینصفحہ اول

اداکارہ میراکو پاگل قرار دے کہ مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا

ویب ڈیسک : امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میر اکو   ڈاکٹرز نے پاگل قرار دےدیا، اداکارہ  کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ میرا  نئی مصیبت  میں پھنس  گئیں،  امریکہ میں مقیم  ڈاکٹرز نے ادکارہ کوپاگل قرار دےدیا،  اداکارہ کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔میرا کا پاکستانی نژاد امریکہ شہری  سے  لین دین کے معاملے پر تنازع  چل رہا تھا۔اسی پاکستانی نژاد  امریکہ  شہری  نے میرا کو مینٹل  ہسپتال میں داخل کرادیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا  کو امریکن نیشنلیٹی  کیلئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے ۔

اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم عمرا ن خان  سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکارہ   کی واپسی کیلئے اقدامات کریں، وزیر اعظم عمران خان وزیر داخلہ شیخ رشید  انصاف فراہم کریں۔

واضح رہے کہ  میرا  کی گزشتہ روز کورونا ویکیسین  لگوانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ، اداکارہ نے نیو یارک میں اپنے سسر کےساتھ کورونا ویکسین لگوائی تھی، میرا گزشتہ سال  لاک ڈاون کے دوران  امریکہ میں پھنس گئی تھی، میرا نے وزیر اعظم عمران خان سے واپسی کیلئے  مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close