پاکستانتازہ ترینسیاستصفحہ اول

پیپلزپارٹی قیادت سےملاقات کی خبروں میں صداقت نہیں اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں، جہانگیر خان ترین

ویب ڈیسک : جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی  شہلا رضا کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت سےملاقات کی خبروں میں صداقت نہیں اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرےخلاف خبریں چلوانےوالوں کومایوسی ہوگی ۔  جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ میرےخلاف میڈیااورسوشل میڈیاپرپروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی ایم پی اے سندھ اسمبلی شہلا  رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین تحریک انصاف کوچھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

جہانگیر ترین اور حکومت کے مابین گزشتہ لگ بھگ ایک سال سے اس وقت سے کشیدگی چل رہی ہے جب سے چینی کمیشن کی رپورٹ آئی تھی جس میں جہانگیر خان ترین کو اربوں کی کرپشن کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔  اس کے بعد وہ لندن چلے گئے تھے ،حال ہی میں جہانگیر ترین کے لئے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کردیا گیاتھا۔  اور اب اس کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close