پاکستانتازہ ترینسیاستصفحہ اول

جہانگیر ترین پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گے،شہلارضا

ویب ڈیسک : پیپلزپارٹی کی شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین تحریک انصاف کوچھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جہانگیرترین کی مخدوم احمدمحمودسےملاقات بھی ہوئی ہے۔

سندھ اسمبلی کی رکن اور سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا ۔

جہانگیر ترین اور حکومت کے مابین گزشتہ لگ بھگ ایک سال سے اس وقت سے کشیدگی چل رہی ہے جب سے چینی کمیشن کی رپورٹ آئی تھی جس میں جہانگیر خان ترین کو اربوں کی کرپشن کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ لندن چلے گئے تھے ،حال ہی میں جہانگیر ترین کے لئے ایف آئی اے میںمقدمہ درج کردیا گیاتھا۔ اور اب اس کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close