پاکستانتازہ ترینسیاستصفحہ اول

چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا

ویب ڈیسک :چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا ،جس میں انہوں نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نےچوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا ،مریم نواز کا جواب 6 صفحات پر مشتمل ہے ۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائے گئے جواب میں مریم نواز نے نیب کی دائر کردہ ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

مریم نوازنے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا، نیب کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے، نیب سیاسی انجیئنرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے،نیب کی درخواست سے لگتا ہے کہ چیئرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اپنے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں ضمانت منظور کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کا مؤقف سننے کے بعد میرٹ پر ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ مریم نواز کی جانب سے جواب میں مزید کہا گیا کہ نیب کا کام کرپشن روکنا ہے سیاسی بیانات پر کارروائی کرنا نہیں، حکومتی ایما اور سیاسی بنیادوں پر نیب کارروائی کر رہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close