انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینشوبزصفحہ اول

معروف بھارتی اداکارعامر خان کورونا وائرس میں مبتلا

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ گھر میں رہ کر ہی کووڈ 19 کے حوالے سے دی گئی گائیڈ لائنز کو فالو کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنے اسٹاف کو بھی آرام کرنے، احتیاط برتنے اور کورونا ایس او پیز عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عامر خان ان دنوں اپنی فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ تاہم کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے کام روک دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ہی اپنی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تارا سوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close