پاکستانتازہ ترینصفحہ اولکھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارت نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

ویب ڈیسک؛ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے آئی سی سی کو معاملے پر خط لکھ دیا۔ ویزوں کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم، فینز، میڈیا کو ہرطرح کی سہولیات کے ساتھ ویزے جاری کردئیے جائیں گے۔

اکتیس مارچ کو آئی سی سی کا اجلاس ہوگا، جس میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔  پاکستان نے اکتیس مارچ تک ویزوں کےحوالے سے ضمانت مانگی تھی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close