پاکستانتازہ ترینسائنس اینڈ ٹیکنالوجیسینیٹ الیکشن 2021صفحہ اول

پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجوگی کا اقرار کر دیا

ویب  ڈیسک:تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی محمد جمیل اور فہیم خان نے سینیٹ الیکشن سے قبل  پی پی پی رہنما علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجودگی کا اعتراف کر لیا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  محمد جمیل اور فہیم خان کا  نے اقرار کیا کہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی کے ساتھ موجود تھے۔

ان دونوں کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بارے میں تفصیلات وزیر اعظم عمران خان کو بتا دی  ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ اسٹنگ آپریشن تھا اور  یہ کس کے کہنے پر کیا تو اس پر ان دونوں کا جواب تھا کہ اس بارے میں پارٹی کا بیانیہ آ جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں کیوں کہ انکا دامن صاف ہے۔

ان ممبران کا کہنا تھا کہ آج  اپوزیشن کی شکست اور وزیر اعظم عمران خان کی فتح کا دن ہے۔  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہیں ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close