
ویب ڈیسک : ڈسکہ این اے 75 میں الیکشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے پورے حلقہ کا الیکشن کالعدم قرار دیدیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ ری الیکشن کے لئے 18 مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔
الیکشن کمیشن کے جانب سے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے ، ضمنی الیکشن شفاف انداز میں نہیں ہوئے ۔ انتخابی ماحول خراب کیا گیا ۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر رہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا گیا ۔
اس موقع پر ترجمان نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان ووٹ چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ آج سے حکومت کے خلاف عدام اعتماد شروع ہو گئی ہے ۔