پاکستانتازہ ترینسائنس اینڈ ٹیکنالوجیسٹیصفحہ اولکرائم

پاکستانیوں کے انگوٹوں کے نشانات اور نادرا کا ڈیٹا غیر محفوظ

ویب ڈیسک : پاکستانیوں کےانگوٹھوں کےنشانات اورنادرا کاڈیٹاغیرمحفوظ ہو گیا۔ انگوٹھوں کےنشان چراکرربڑکےتھمب امپریشن بنانےوالاگروہ بےنقاب ہو گیا ۔ فون ہیک کرنا،اےٹی ایم سےپیسہ نکلوانا،سمز لیناسب  کچھ آسان، ٹیلی کام سیکٹر،بینکنگ ،احساس پروگرام  جعلسازوں  کےنشانےپرآ گئے ۔

نجی ٹی وی کےمطابق کراچی گلشن معمار  میں بڑی کارروائی سے ڈیٹا چرانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق   پاکستانیوں سے فراڈ کرنے والا بڑا گروہ  گرفتار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے شہریوں  ،کاروباری حضرات،اہم شخصیات کاڈیٹاکتنامحفوظ نہیں رہا ۔
 پولیس ذرائع کے مطابق شہریوں کےنام پرجعلی موبائل سم کےذریعےجرائم اور دہشتگردی کاخدشہ ہے ۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی وارداتوں میں  جعلی سمزکےشواہدبھی ملے،نادراملازمین بھی گروہ کےسہولت کار بنے ہوئے تھے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 2 ماہ سے کوششیں جاری تھیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ کےارکان کاتعلق راجن پورسے ہے۔ گروہ میں شامل ارآکین تھمب امپریشن سےربڑ کےانگوٹھے بنا لیتے تھےاوران ربڑ کے انگوٹھوں کےذریعے اے ٹی  ایم سےپیسےنکالتے رہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ان ربڑ کے جعلی انگوٹھوں میں بڑےاکاؤنٹ ہولڈرزگروہ کےنشانےپرتھے۔ گروہ نےاحساس  پروگرم کو بھی نشانہ بنایا،ٹیلی کام سیکٹربھی اس فراڈ گروہ کے  نشانےپرتھا ۔

پولیس کے مطابق احساس  پروگرام میں رجسٹرڈخواتین  کےتھمب امپریشن بنائےگئے اوران گرفتارملزمان سےاحساس پروگرام کےرجسٹربھی برآمدکیے گئے ہیں۔ ربڑانگوٹھوں سےسمزبھی نکالی گئیں ہیں اور جعلی وٹس ایپ بنا کر فون  ہیک کئے گئے ہیں۔

پولیس نے گروہ  سےسیکڑوں سمز برآمد کیں اورربڑکےانگوٹھےبنانےکی مشینیں بھی ضبط کی گئیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close