گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ موئیاں میں زہریلی چائے پینے سے دو بہنیں جاں بحق جبکہ بھائی تشویشناک حالت میں ایمز ہسپتال مظفرآباد پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ موئیاں کے رہائشی ساجد عباسی کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا زہریلی چائے پینے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔

حالت بگڑںے پر بچوں کو گڑھی ڈوپٹہ کے ہسپتال لایا گیا جہاں 6 سالہ حرا فاطمہ اور 2 ساہ عجوہ فاطمہ دم توڑ گئیں جبکہ سات سالہ نعمان کو تشویشناک حالت میں ایمز ہسپتال مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

اس المناک واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔