پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے کراچی کے علاقے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان اُن کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چُرا کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے تاج حیدر نے بتایا کہ اُن کے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جب کہ باقی چیزوں کو انہوں نے چیک نہیں کیا، وہ اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گئے ہوئے تھے جب گھر واپس آئے تو اُنھیں واردات کا علم ہوا۔

تاج حیدر کا کہنا ہے کہ ایک ہی ماہ کے اندر انکے گھر یہ تیسری واردات ہے، اس سے قبل چور انکی اہلیہ کے زیورات بھی غائب کر چکے ہیں۔

واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ آئی جی سندھ پولیس نے واردات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔