وزیراعظم عمران خان نے سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے اسکے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق وزارت صحت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سےملکی خزانےکو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے اس لیے متعلقہ ادارے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

وزارت صحت اور فیڈرل بورڈآف ریونیو حکام کو اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانےکا بھی حکم دیا گیا ہے۔