فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی جاری، 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد حجاج  کرام اب تک وطن واپس پہنچ گئے

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 94 ہزار سرکاری جبکہ نجی حج سکیم کے 69 ہزار حجاج کرام اپنے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اعلامئے کے مطابق 67 ہزار سے زائد حجاجِ کرام مدینہ منورہ پہنچائے گئےجو 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے، جدہ اور مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں جاری ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے صرف 62 حجاج مکہ جبکہ 29 ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں جبکہ ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا