سری لنکن انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ کولا  تھنگے نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پاکستان میں حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے، پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمیشنر کو بھی ٹیم پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ٹیم کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی پاکستان آرمی کرے گی۔

وزارت دفاع نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے اور حکومت پاکستان نے بھی سری لنکن ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر منڈلانے والے خطرات چھٹنا شروع ہو گئے ہیں۔