سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

 سابق کرکٹر عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سابق وکٹ کیپر پاکستان کرکٹ ٹیم کامران اکمل نے عبدالقادر کے دل کے دورے کے باعث انتقال کی تصدیق کی ہے۔

عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی

عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 132 وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالقادر پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔