تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو اگست 2019 میں 352 ارب روپے کا ہدف پورے کرنے میں 60 ارب روپے کے ریونیو کی کمی کا سامنا ہےکیوں اس سے اب تک رواں ماہ کے دوران 292 ارب روپے جمع کیے ہیں۔

ایف بی آرکی طرف سے 30 اگست کو جاری کئے گئے ریونیو کے ضمنی اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ (جولائی اور اگست2019) میں مطلوبہ ہدف 644 ارب روپے کے مقابلے میں 576 ارب روپے جمع کیے یعنی مذکورہ مدت میں ایف بی آر کو 68 ارب روپے کی کمی کا سامنا رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2019 میں ایف بی آر کی مقامی ٹیکسز کے حوالے سے خالص نمو 17 اعشاریہ 5 فیصد رہی اس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس(مقامی)اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)کی نمو 30 فیصد رہی تاہم درآمدات کے حوالے سے ٹیکس نمو 16فیصد منفی رہا ہے۔