اس بات کا اعلان چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر کیا ہے کہ دو ماہ میں ٹیکس کی مد میں وصولیاں 580 ارب روپے تک رہی ہیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ اگست میں 8 سے 10 چھٹیوں کے باوجود 297 ارب 40 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔

چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی ٹویٹ کا عکس

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دو ماہ میں ٹیکس وصولی کے ہدف کا 90 فیصد حاصل کر لیا ہے۔

شبر زیدی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولی ہدف کے مقابلے میں 90 فیصد رہی، جولائی تا اگست ٹیکس وصولی 644 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 580 ارب روپے رہی۔