سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تین بہن بھائیوں کے قتل میں ملوث شریک ملزم حسنین مصطفٰی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی گئی۔

ملزم حسنین مصطفٰی پر الزام تھا کہ اس نے اپنی محبوبہ کے ساتھ ملکر اسکے بچوں کو قتل کیا تھا۔ ملزم کی طرف سے ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں فائل کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔

آج سپریم کورٹ میں سماعت کے کے دوران بینچ نے ملزم کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ ملزم کی محبوبہ جو اپنے بچوں کے قتل کے جرم میں ملوث تھی اسے پہلے ہی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قتل کا یہ اندوہناک واقعہ لاہور میں مارچ 2018 میں پیش آیا تھا.