اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 500 روپے کے پرانے نوٹوں کے ریکارڈ سے متعلق اپنا وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 2012 میں پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے مکمل ریکارڈ  موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بینک کے 16 فیلڈ دفاتر کام کر رہے ہیں اور وہاں پر بھی بوسیدہ، خراب اور تبدیل ہونے والے نوٹوں کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

بینک کے جاری اعلامئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آڈٹ ٹیم نے اسٹیٹ بینک کے صرف کراچی میں موجود دفتر کا معائنہ کیا تھا جسکے بعد یہ تصور کر لیا گیا کہ صرف وہیں پر موجود ریکارڈ سب کچھ ہے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ پرانے، بوسیدہ اور تبدیل شدہ نوٹوں کا ریکارڈ ملک کے دیگر علاقائی دفاتر میں بھی موجود ہے۔