یہ انکشاف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پر جاری بیان میں کیا ہے جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سری لنکا کے ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں نہ کھلائے جانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جو پاکستان کھیلنے کے لئے جائیں گے۔

فواد چوہدری کی ٹویٹ کا عکس

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے میدانوں سے خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو یہ دھمکی بھارتی کرکٹ کے بڑوں نے دی ہے کہ اگر وہ پاکستان کھیلنے کے لئے جاتے ہیں تو اپنےآپ کو آئی پی ایل سے باہر سمجھیں۔

وفاقی وزیر نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے۔