وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش نہیں ہونگے۔

نجی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب کے وزیراعلیٰ سندھ کو 24 ستمبر کے لئے طلب کر رکھا ہے لیکن انہون ںے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق نیب کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ پیشی پر نیب کے روبرو پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا انہیں پیشی کے لئے مزید مہلت درکار ہے۔

نیب کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ انہیں اسلام آباد میں طلب کئے جانے کے حوالے سے نوٹس دیر سے ملا ہے، وقت کی کمی کے باعث وہ اس پیشی پر حاضر نہیں ہو سکتے ہیں۔ نیب حکام تفتیش کے لئے اگر کوئی اور دن مقرر کر دیں تو وہ پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔