پنجاب حکومت میں ایک مرتبہ پھر اکھاڑپچھاڑ شروع، شہبازگل نے استعفیٰ دے دیا جبکہ عون چوہدری کو انکے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری کو انکے عہدے سے ہٹا کر آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا نیامشیر مقرر کیا گیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کے استعفے کا عکس

عون چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے اسی لئے انہیں پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت آنے کے بعد ویراعلیٰ کا مشیر لگایا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو ہٹانے اور آصف محمود کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا بھرپور دفاع کرنے والے مشیرخاص شہباز گل نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شہباز گل گزشتہ کچھ عرصے سے پنجاب حکومت کے دفاع میں سب سے آگے تھے اور میڈیا کے چبھتے سوالوں کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتے تھے