سری لنکا کرکٹ بورڈ اپنے سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان میں شیڈول سیریز کھیلنے کے لئے منانے میں ناکام ہو گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی تصدیق بھی اس حوالے سے آ گئی ہے کہ انکے 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انکار کرنے والوں میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔

دیگر سینئر کھلاڑیوں میں سورنگا لکمل، دھننجا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، نروشان ڈک ویلا اور تشارا پریرا نے بھی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کی ہے۔

سری لنکا میڈیا کے مطابق اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں لاہیرو تھری مانے اس ماہ پاکستان کے دورے میں سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ داسون شناکا لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکن سینئر کھلاڑیوں کا پاکستان نہ آنا انکا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی شیڈول کرکٹ سیریز وقت کے مطابق ہوگی، سینئر کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ ہماری کوشش رہی ہے کہ دو ٹیسٹ میچوں میں سے ایک میچ پاکستان میں کھیلا جاتا