ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے پر سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے اس آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا جب کہ کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔