نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کی تمام شہادتیں پاکستان کو دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان کو اس رضا مندی کا خط دے دیا اور برطانیہ میں پاکستان کے وکیل ٹوبی کیڈمن رضامندی کا خط لے کرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سجاد بھٹی جلد یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو لندن میں اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔