سعودی عرب نے سال میں دو بار عمرہ ویزہ جاری کرنے پر اضافی فیس ختم کر دی ہے۔

اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی۔