پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور بابر اعظم کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں نائب کپتان بنا دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری کا اعلان چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف سلیکٹر مصباح الحق لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

چیف سلیکٹرمصباح الحق نے کہا سرفراز تین سال سے کپتانی کر رہے ہیں اور جس طرح وہ کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں آئندہ بھی ٹی20 اور ون ڈے کے لیے کپتان برقرار رکھا جائے۔ انہون ںے کہا کہ سرفراز کی کارکردگی بطور کھلاڑی  بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سری لنکا کے دورے کے لئے بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا کے لئے ٹیم منیجر کا فیصلہ ہو گیا ہے لیکن اعلان ایک دو روز بعد کیا جائے گا تاہم بیٹنگ کوچ مصباح الحق ہی ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے کہا کہ دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم مینجرکا فیصلہ ہوگیا ہے لیکن اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا تاہم بیٹنگ کوچ مصباح الحق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن بورڈ کی جانب سے انہیں کوئی منفی پیغام نہیں ملا۔ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ پاکستان نہیں آئیں گے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ صرف اپنی حکومت سے اجازت چاہتا ہے، سری لنکن ٹیم آئے گی اور تمام میچز پاکستان میں ہونگے کیونکہ سیریز کے لئے متبادل وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔

مہمان ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے نہ آنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ ہر بورڈ کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کونسے کھلاڑی چنتی ہے۔ لیکن جب سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو سری لنکن بورڈ نے بھی سزا دی ہے اور لیگ کے لئے این او سی جاری نہیں کیا۔