بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں اپنی پہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نام تبدیل کر دیا گیا، ان کی تصویر کے پوسٹرز پر انکا نام پی ٹی اوشا لکھ دیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ایک سڑک پر لگا پوسٹر

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے پورٹ سٹی وشاکاپٹنم میں نیشنل اسپورٹس ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں جابجا بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

ایسا ہی ایک پوسٹر بیچ روڈ سبمیرین میوزیم پر بھی لگایا گیا ہے جس میں ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی ہے تاہم تصویر کے نیچے نام ثانیہ مرزا کا نہیں بلکہ پی ٹی اوشا کا لکھا گیا ہے جبکہ پی ٹی اوشا بھارت کی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہیں۔ شہری انتظامیہ کی اس فاش غلطی پر بھارتی شہری انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔