روس نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو فضائی حملے سے روکنے میں ناکامی پر امریکی فضائی دفاعی نظام کو ناقص قرار دے دیا ہے

روسی وزارت دفاع کے حکام نے آئل تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا فضائی دفاعی نظام کم صلاحیت کا حامل ہے۔

سعودی عرب میں 88 پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب ہونے کے باوجود آئل تنصیبات پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے اور پیٹریاٹ سسٹم انہیں روکنے میں بری طرح ناکام رہا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرامکو تنصیبات پر حوثیوں کا حملے کا دعویٰ تسلیم نہ کرنے کی واضح وجہ یہ ہے کہ اگر دعویٰ تسلیم کیا گیا تو اسے یمن میں فوجی اتحاد کی ناکامی سمجھا جائے گا۔