انسانی معاشرے میں لڑائی جھگڑے، قانونی چارہ جوئیاں، انصاف کی فراہمی، حمایتی اور مخالف جیسے کئی واقعات روز مرہ کا معمول ہیں لیکن عجیب بات یہ ٹھہری کہ فرانس میں مرغا بھی انسانی دنیا کی عدالت سے قانونی جنگ جیت گیا

یہ واقعہ ہے فرانس کے ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون کا جہاں مورس نامی مرغے کے خلاف پڑوسیوں کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا کہ مرغا صبح سویرے تیز آواز میں بانگ دیتا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ بے حد پریشان ہیں ۔

عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، فریقین کو سنا گیا جسکے بعد عدالت نے مرغے کو خاموش کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا اور فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مرغے کو صبح سویرے بانگ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔