گیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر دئیے ہیں

لاہور میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔

راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے تاہم عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کا کیس حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، ان کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔