اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔

سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کا فائنل فلشنگ میڈوز نیویارک میں کھیلا گیا۔ اسپین کے رافیل نڈا اور روس کے ڈینیل مدویدوف کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 4 گھنٹے 51 منٹ تک جاری رہا۔ اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسپین کے رافیل نڈال نے ڈینیل کو پانچ سیٹ کے ہیروئک اسپیل کے بعد شکست دے کر اپنا 19واں بڑا ٹائیٹل حاصل کیا۔

رافیل نڈال کی جیت کا اسکور سات پانچ، چھ تین، پانچ ساتھ، چار چھ اور چھ چار رہا۔

یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے سخت حریف ثابت ہونے والے روسی کھلاڑی ڈینینل مدویدو کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔