فرانس کے دارالحکومت پیرس کی فضا بھی ہم کیا چاہتے آزادی، مودی دہشتگرد، بھارت دہشتگرد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی ہے۔

پیرس سے رپورٹ: صاحبزادہ عتیق

ہندوستانی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے، آرٹیکل 35 اے اور 370 کو منسوخ کرنے کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

بھارتی حکومت کے اقدام کے بعد دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہروں کا یہ سلسلہ جاری ہے جس کی ایک جھلک آج بھی دیکھنے کو ملی جو گار ڈی لیسٹ سے ریپبلک چوک تک جاری رہی۔

8 ستمبر کو گار ڈی لسٹ سے ریپلک سکائر تک کشمیریوں کی کثیر تعداد ہندوستان کے ظالمانہ اقدام کے خلاف سراپا احتجاج تھی۔ مظاہرے میں بچے بوڑھے، جوان اور سیاسی و مذہبی افراد سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی، عرب اور فرانسیسی کمیونٹی کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے کشمیر بنے کا پاکستان، مودی دہشتگرد، بھارت دہشتگرد اور ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگائے۔

مظاہرے کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے کلک کریں