نیویارک: وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کشمیر کے مسئلے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی میٹنگ ناشتہ پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں میں دیگر ایشوز پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آج ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملیں گے اور کونسل آف فارن ریلیشنز سے خطاب بھی کریں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ، سینیگال کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔