صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا سورج ہمارے قومی ولولوں کی یادتازہ کرنے کے عہد کی تجدید ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ 54 سال پہلے ہماری بہادر افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کےعزائم کو ناکام بنایا کیونکہ ہماری بہادر مسلح افواج جدت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس ہیں۔

صدر مملکت نے مسلح افواج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی اندرونی چیلنج اور بیرونی مہم جوئی کو ناکام بنانےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

صدر مملکت کا اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دلا کر رہیں گے کیونکہ ہم پُر امن قوم ہیں، قیام امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔