پاکستان کے مختلف حصوں میں دو مزید بچوں کے اندر پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ روان سال مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 62 ہو گئی۔۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبک دوسرا بچہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھتا ہے جسکی عمر 10 ماہ ہے اس میں بھی پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچوں کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکاری تھے۔ روان سال مجموعی طورپر پولیو کیسز کی تعداد 62 ہو گئی۔

فائل فوٹو

پولیو پروگرام کے مطابق بنوں ڈویژن میں پولیو کیسز کی تعداد 32 ہوگئی۔

پولیو پروگرام کے حکام نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی صورت حال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو قطرے واحد حل ہے۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں۔