وزیراعظم عمران خان نے سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عبدالقادر نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا، عبدالقادر کی وفات نے مجھے ایک دوست سے محروم کردیا ہے جس کا دلی صدمہ ہے

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان، عبدالقادر اور جاوید میاں داد

واضح رہے کہ عبدالقادر وزیراعظم عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں سے ایک تھے۔ عبدالقادر نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ عمران خان کے زیر قیادت کھیلتے ہوئے ہی دی اور عمران خان عبدالقادر پر خاصہ انحصار کرتے تھے۔

موجودہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے ہمراہ عبدالقادر کی تباہ کن بولنگ 29 اکتوبر 1986 کو ویسٹ انڈیز کیخلاف دیکھنے کو ملی تھی۔

پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو چوتھی اننگز میں صرف 53 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اور میچ 186 رنز سے جیت لیا تھا۔

سابق کرکٹ کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان اور عبدالقادر کی ایک یادگار تصویر