وزیراعظم عمران خان نے مظرآباد آزاد کشمیر میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے جسکا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کی ٹویٹ کا عکس

سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ 13 ستمبر کو مظفرآباد میں ایک بڑا جلسہ کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر  عالمی برادری کو پیغام دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ پیغام واضح کرے گا کہ پاکستان عزم و استقلال کے ساتھ کشمریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔