پٹرولیم مصنوعات کی ہوشربا قیمتوں کے بعد بالآخر اگلے ماہ کے لئے عوام کو ریلیف دئیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوئی ہے، سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کی سفارش جبکہ ایل ڈی او کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا