گزشتہ دو دن سے جاری وزرا کی بحث و تکرار کے بعد بالآخر وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جسکے بعد نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی۔

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کمی کے بعد 113 روپے 24 پیسے ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد 99 روپے 57 پیسے نئی قیمت ہوگی جبکہ ایل ڈی او کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کے بعد 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پٹرولیم مصنوعات کی تبدیل شدہ قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا