پشاور ہائیکورٹ نے اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ بنوں سرکٹ بینچ میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی اپیل پر جسٹس ناصر محفوظ نے سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلا ئل سننے کے بعد دونوں قید اراکین قومی اسمبلی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے حکم دیا۔

عدالت نے ملزمان کو دو افراد کی شخصی ضمانت دینے پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے دونوں ملزمان اس وقت ہری پور جیل میں قید ہیں جہاں سے انکی رہائی کو مزید دو سے تین دن متوقع ہیں۔

شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سے منتخب ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر پر خڑکمر میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔