بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اس کے ٹکڑے ہوسکتے ہیں۔

وہ پٹنا میں خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے یہ گیدڑ بھبکی ماری ہے کہ پاکستان 1965 اور 1971 کی غلطی نہ دوہرائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخ پر بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک ناسور کی طرح تھا جس نے جموں و کشمیر کو خونریز کیا، ان کی جماعت نے کشمیر سے متعلق اپنا وعدہ پورا کیا۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے سے ریاست جموں کشمیر میں دہشتگردی کو بڑھاوا ملا  تھا اور اسی کے ذریعے وہاں دہشتگردی کرائی گئی جبکہ ریاست کے شہریوں کی بڑی تعداد نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی حمایت کی ہے۔

بھارتی دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خود ٹکڑے ہو جائے گا۔ ہم کشمیر کوپانچ سال میں مکمل تبدیل کر دیں گے۔